فیض بنیادی طور پر رومانی شاعر ہیں۔ رومانیت ان کی فطرت ہے۔وہ زندگی کی الجھنوں پریشانیوں اور تلخیوں کا سامنا ایک حساس شاعر کی طرح کرتے ہیں لیکن نہ بغاوت پر اترتے ہیں اور نہ نعرے لگاتے ہیں بلکہ ان تلخیوں کو سہتے ہوئے اس زہر کو امرت بنا دیتے ہیں۔زیر نظر کتاب میں فیض کا منتخبہ کلام دیوناگری رسم الخط میں پیش کیا گیا ہے ، اس انتخاب میں پروفیسر شمیم حنفی نے ایسا کلام جمع کیا ہے جس سے فیض کے تمام رنگ ایک تصویر بن جاتے ہیں ، گویا کہ یہ انتخاب فیض کے تخلیقی سفر کے آغاز سےاختتام تک ،ایک بھری پری آپ بیتی کا تاثر قاری کے سامنے آجاتا ہے۔
हिन्दवी उत्सव, 27 जुलाई 2025, सीरी फ़ोर्ट ऑडिटोरियम, नई दिल्ली
रजिस्टर कीजिए